|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثے کے سبب دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *