|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ہفتے کی اعلیٰ الصبح مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا،جب کہ دیگر مقامات سے قومی شاہراہ پر بھی احتجاج ختم۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمعہ کی شام سے ہفتے کی اعلیٰ الصبح تک خضدار میں ڈی آر او آفس کے سامنے مبینہ طور پر جانبدار انتخابی عملہ تعیناتی کے خلاف دھرنا دے رکھا تھا جب کہ ان کے کارکن قومی شاہراہ کو مختلف مقامات سے بند کردیئے تھے۔

سردار اختر مینگل کے ہمر اہ ان کے مرکزی قیادت بشمول خواتین کے بھی دھرنے میں شامل تھے جب کہ سینکڑوں کارکن اس دھرنے میں شریک تھے۔ سردار اختر مینگل سے کمشنر ہاؤس خضدار میں کمشنر قلات ڈویژن کی سربراہی میں مذاکرات کئے گئے جو کہ ناکام رہے اور اس کے بعد ایک بار پھر سردار اختر مینگل اپنے کارکنوں کے درمیان آکر بیٹھ گئے اور ان سے خطاب کرکے ضلعی انتظامیہ اور اپنے مخالف کیمپ کے خلاف سخت تقریر کی اس بعد پھر رات دو بجے کے وقت سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیئے گئے اور ان کے مطالبات تسلیم کرلیئے گئے اور فیصلہ ہوا کہ جن پیراذائڈنگ آفیسرز یا انتخابی عملے پر اعتراض ہے ان کو تبدیل کردیا جائیگا جس کے بعد سردار اختر مینگل نے اپنا احتجاج ختم کرکے وڈھ کے لئے روانہ ہوگئے اور قومی شاہراہ سے بھی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *