|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2024

جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دینے کی منظوری دے دی۔

جامعہ کراچی کے ترجمان  کے مطابق آج سینڈیکیٹ کے اجلاس میں صدر ابراہیم رئیسی کو سند دینے کی منظوری دی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کو اعزازی سند دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دی تھی۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 22 سے 24 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر دورۂ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی بھی جائیں گے۔