|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

خضدار:جھالاوان عوامی پینل نے حلقہ پی بی 20 خضدار 03میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی تفصیلات کے مطابق پیر کو پی بی 20 خضدار 03 کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر جھالاوان عوامی پینل کے کارکنان نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر وڈھ میں وہیر اور خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کیا گیاقومی شاہراہ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں میں سوار مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما ندیم الرحمن بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے

کہا کہ جھالاوان عوامی پینل کے امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل کی کامیابی کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ نتائج میں کی گئی تبدیلی کسی صورت قبول نہیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کی جاتی اس وقت ہمارا احتجاج جاری رہے گی اس موقع پر میر شہباز خان قلندرانی میرحاجی محمد اقبال مینگل رئیس صادق مینگل میر فدا قلندرانی سعد اللہ گنگو اور دیگر موجود تھے قومی شاہراہ پر رات گئے تک روڈ بلاک جاری رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *