|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

سرکاری دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے ٹیموں کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوری سے جڑے 330 کیس درج کرلیےگئے ہیں ، سب سے زیادہ بجلی چوری کے 112 کیس کوہاٹ میں رجسٹرڈ کیے گَئےجبکہ کوہاٹ سے 94 بجلی چور وں کوگرفتار کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوری کے 63 کیس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ 29 چوروں کو گرفتارکیا گیا ہے ، لاہور سے ملزمان نے ساڑھے سولہ کروڑ مالیت کی بجلی چوری کی۔

اس کے علاوہ تین کروڑ 64 لاکھ یونٹ کی بلنگ پر ایک ارب 34 کروڑ کے تنازعے پر بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور حیدرآباد میں 33 اور 33 کیس رجسٹرڈ کیے گئے،حیدرآباد میں 7 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی ، دونوں شہروں سے 29 اور 29 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دستاویزات کےمطابق شہر قائد میں تین گرفتاریاں اور چار کیس درج کیے گئے، ان بجلی چوروں نے 32 کروڑ روپے مالیت کی بجلی چوری کی، صوبائی دارالحکومت میں چار کروڑ کی بجلی چوری کی گئی۔

فیصل آباد میں تقریبا دو کروڑ مالیت کی بجلی چوری ہوئی ، بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران 270 کنکشن میں اوور بلنگ پکڑی گئی، تین کروڑ 80 لاکھ یونٹ اوور بلنگ میں ریکارڈ کیے گئے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے اور ٓائیسکو کی میٹر بغیر سوا دو ارب روپے کا تنازعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے ۔