|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ منگل کو جامعہ بلوچستان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جامعہ بلو چستان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہو تی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہر ے کی شکل اختیار کر گئی ۔

احتجاجی مظاہروں سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فرید خان اچکزئی، آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے منظور بلوچ،

کیمونسٹ پارٹی پاکستان کے صوبائی چئیرمین کامریڈ یحی سلطان، وکلاء کی نمائندگی پر محمد عظیم اچکزئی ایڈوکیٹ، پروفیسر ارسلان شاہ، خان، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ، بی ایس او کے ایوب بلوچ، سید شاہ بابر اور حافظ عبدالقیوم نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ اپنی بنیادی حق تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کیلئے گذشتہ 45 دنوں سے سراہا احتجاج ہیں اور تیسری بار ہے کے بلوچستان صوبائی اسمبلی،پریس کلب کوئٹہ سمیت شہر کے مختلف چوکوں اور شاہراہوں پراحتجاجی مظاہرے کئے لیکن صوبائی و مرکزی حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہے۔

انہوں نیکہا کہ آخر کیوں جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام اور ملازمین کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے جبکہ دیگر تمام ڈیپارٹمنٹس کی تنخواہوں اور پنشنز سمیت بونس تنخواہوں کیلئے فنڈز ہمیشہ موجود ھوتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور انکے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کو اپنے اعلان اور وعدوں پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنا کر فنڈز جاری کرنا ھوگا۔

مقررین نے یاد دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے اپنے انتخابی منشور میں تعلیم کے شعبے کیلئے جی ڈی پی کا کم از کم پانچ اور چار فیصد مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا، مستقل حل کیلئے لازم ہے کہ آنے والے سالانہ بجٹ میں وعدے کے مطابق تعلیم خاصکر اعلی تعلیمی اداروں کے لئے جی ڈی پی کا پانچ فیصد مختص کریں۔مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی صورت اپنے جائز اور بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ بروزِ بدھ 24 اپریل 2024 کو جامعہ بلوچستان کی مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ اور مظاہرہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *