|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

برینٹ کروڈ 5 سینٹ یا 0.06 فیصد اضافے کے بعد 88.47 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 8 سینٹ یا 0.1 فیصد اضافے کے بعد 83.44 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی تیل کی قیمتوں میں 3.237 ملین بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔