|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

سپریم کورٹ نے نکاح نامے کی شرائط سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ابہام والی شقیں خاتون کیخلاف استعمال نہیں کی جاسکتیں،نکاح نامےکی کسی شق میں کسی بھی ابہام پرفائدہ خاتون کوملےگا،شرائط طے کرنے سے قبل دلہن کورضامندی کی مکمل آزادی حاصل ہے،نکاح نامےکی شرائط وضبوابط میں ابہام یا شک ہوتواس کافائدہ بیوی کوملےگا،بامعنی مشاورت کےبغیرنکاح نامہ کوئی اور پُر کرے تو اسے دلہن کیلئےاستعمال نہیں کیاجاسکتا،معاہدے میں کوئی ابہام ہو تو اسے فریقین کےاصل ارادے سےطے کیاجاتا ہے، عدالتوں کونکاح نامےکی شرائط کی تشریح سے قبل یہ نکات مدنظررکھنا چاہیے،دیکھنا چاہیےکیا نکاح نامےمیں شرائط طےکرنےسےقبل دلہن کورضامندی ظاہرکی مکمل آزادی تھی۔