|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

گندم کی کمی کا مبینہ گھپلا سامنے آنے پر کراچی پورٹ سے بحری جہاز فرار ہو گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق 1500 ٹن کم گندم نکلنے پر بحری جہاز آؤٹر اینکریج سے فرار ہو گیا۔

آنا الزبت جہاز کو 1500ٹن گندم کم نکلنے پر آؤٹر اینکریج پر رکنے کی ہدایت تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز اور گندم مالکان کے درمیان تنازع حل ہونے سے قبل جہاز فرار ہو گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق مال پورا ہوتا ہے، انشورنش سے رقم نکالنے کے لیے یہ عمل کیا جا رہا ہے۔