|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2024

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پاکستان کے پہلے خلائی مشن  “آئی کیوب کیو” کی روانگی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ستاروں پہ کمندیں ڈالنے کا دن ہے، سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مستقبل میں ہمیں اندھیروں کی پیمائش کرنے کی بجائے اجالے شمار کرنا ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ آج کا دن ہم سب کے لئے باعث فخر اور تاریخی اہمیت کا حامل ہے، سائنسدان، خلائی اداروں کے ماہرین اور اراکین خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں،ثابت ہو گیا کہ پاکستانی قوم عظیم، خلاؤں کو تسخیر کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو، پاکستانی پہلا چاند مشن “آئی کیوب کیو” پاک چین دوستی کو خلا میں امر کرے گا،ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی اب چاند پر بھی اپنے نقوش ثبت کرے گی،

صدر آئی پی پی  نے کہا کہ آج ستاروں پہ کمندیں ڈالنے کا دن ہے، سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مستقبل میں ہمیں اندھیروں کی پیمائش کرنے کی بجائے اجالے شمار کرنا ہوں گے، آج کا دن اس بات کی گواہی ہے کہ ہمارا آنے والا کل انتہائی تابناک اور روشن ہے،ہمارے   نوجوان اور ماہرین اپنی صلاحیتوں پہ بھروسہ کر کے دنیا بھر کو تسخیر کر سکتے ہیں، وقتی مسائل خوشحالی، استحکام اور عروج کا رستہ نہیں روک سکتے۔