|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2024

کوئٹہ : چمن پرلت دھرنے پر حملے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری رہا کوئٹہ چمن انٹر نیشنل قومی شاہراہ بلاک رہی لوگوں کی جانب سے کوژک قلعہ عبداللہ،

جنگل پیر علی زئی اور کچلاک کے مقام پر روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی گزشتہ چند روز قبل چمن دھرنے پر ہونے والے حملے کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے گزشتہ 3 روز سے قومی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیاجارہا ہے

اس کے علاوہ چمن میں پاسپورٹ آفس ، ایف سی قلعہ اور ڈی سی آفس کے دفتر کے سامنے بھی دھرنا دیکر دفتر کو بند کردیا گیا ہے

دھرنے اور مظاہرین آج سے نیشنل بینک کی برانچز کو بند کریں گے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دھرنے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اس وقت تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *