|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2024

خضدار:  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدارکی جانب سے 3 مئی خضدار واقعہ کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ 3 مئی کو صحافی مولانا محمد صدیق مینگل سمیت محمد کریم اورمحمدوارث ساسولی بم دھماکے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا

ا تفصیلات کے مطابق 3 مئی واقعہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار نے 6 مئی بروز پیر کو سانحہ 3 مئی کے واقعہ خلاف عدالتی امور سے مکمل بائیکاٹ کیا اس موقع پر 3 مئی واقعہ میں شہداء کے روح ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار یکجہتی بھی کیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خضدار کے صدر ایڈوکیٹ عبدالخالق بلوچ،

جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ حبیب اللہ ساسولی، نائب صدر ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خالد محمود ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خضدار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوربار کے تمام وکلابرادری نے آج عدالتی امور سے بائیکاٹ کرنے کا مقصدتین مئی واقع کی شدید الفاظ مزمت کرتے ہیں اور شہداکے ورثاء سے اظہار یکجہتی بھی کرتے ہیں انہوں نے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ 3 مئی بروز جمعہ کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل سمیت دو بھائیوں محمدوارث اورمحمد کریم ساسولی کی شہادت اور خضدار میں بدامنی اور لوگوں کی جان ومال اور عدم تحفظ کے خلاف وکلاء برادری نے عدالتی سے بائیکاٹ کرتے ہوئے

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری صحافیوں کے ساتھ ہیں اس المناک سانحہ میں شہدا کے پسماندگان کی دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ عبدالسلام لہڑی، سابق صدر ایڈوکیٹ محمد نعیم، ایڈوکیٹ شکیل احمد، ایڈوکیٹ بشیر احمد جتک، سکندر خان ایڈوکیٹ،ایڈوکیٹ ارشاد غنی،اور دیگر وکلاء۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *