|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلی چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

اس وقت بلوچ قوم چارسوچوں سے جدوجہد میں مصروف ہیںنمبر ایک ہم جیسے لوگ وفاق کے اسٹرکچر میں بلوچ قومی حقوق، حق حکمرانی، وسائل پر دسترس، نیا عمرانی معاہدہ، نمبر2 مکمل آزادی، نمبر 3 یہ طبقہ جو فوج کی حمایت سے اقتدار میں ہے،

دل میں ان کی اکثریت فوج سے خوش نہیں لیکن مجبور ہیں، نمبر 4 نیوٹرل ہیں، بلوچوں پر فوج کشی فورا بند کی جائے، ہمارے مسائل سیاسی ہیں، ان کا حل بھی سیاسی عمل ہے، معاملات کو بہتر کرنے کے لیے سب سے پہلے لاپتہ افراد کے مسئلے کو حل کیا جائے، اس کے بعد بلوچ قومی معاملات پر بلوچوں سے فوج گفت و شنید کرے کیونکہ باقی سب لوگ بے اختیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *