|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

قندھار/چمن: افغانستان کے منسٹری آف ڈیفنس کے اہم رکن وکیل احمد مبارث نے کہا ہے کہ ہماری امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کے لئے ڈیل ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ’’افغان ریڈیو آزادی کی پشتو سروس ‘‘سے بات چیت میں کہی افغان طالبان کا کہنا ہے کہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہم رہا کروانے کے بعد افغانستان میں رکھیں گے اور اگر انکی پوری فیملی افغانستان میں رہنا چاہیں تو ہم رکھنے کیلئے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ آج ایک اہم راز سے پردہ بھی اٹھنے جارہا ہوں ہم کون کس اور کیوں کی بحث نہیں کرتے سیدھی بات بتاتے ہیں کہ آپکے جرنیل ہرگز نہیں چاہتے تھے

کہ عافیہ صدیقی کو رہائی ملے کیونکہ اس نے رہا ہو کے پاکستان جانا تھا اور پھر بتانا تھا کہ اس وقت مشرف نے اسے کیوں امریکہ کے حوالے کیا تھا پاکستان کی بیٹی کو تو رہا نہ کرواسکی مگر اب انکی رہائی کے ساتھ بہت سے رازوں سے پردہ اٹھے گا افغان منسٹری آف ڈیفنس کے اہم رکن وکیل احمد مبارث نے مزید کہا کہ اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان کی بیٹی ہوں گی انہوں نے مزید کہا کے رہائی عیدالاضحی کے بعد جولائی تک متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *