|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

گوادر : ڈپٹی کمشنر گوادر محمودالرحمن نے کہا ہے کہ چند دنوں سے مختلف غیر معتبر سوشل میڈیا اکانٹس کی جانب سے گوادر شہر سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں

ان افواہوں میں گوادر شہر کو چین کے حوالے کرنے سے لے کر ، شہرکے گرد آہنی باڑ تعمیر کرنے جیسے مضحکہ خیز دعوے شامل ہیں حکومت بلوچستان ،

گوادر اور اس کے شہریوں کی ترقی خوشحالی اور روایتی اقدار کی حفاظت کی ضامن ہے اور اسے ہر قیمت پر یقینی بنائے گی گوادر کو خطے کی مثالی بندرگاہ اور سمارٹ سٹی کے طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے ،

اسی سلسلے میں پاکستان کے دیگر بڑے شہروں کی طرز پر سیف سٹی کا منصوبہ بھی حکومت بلوچستان سے منظور شدہ پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ کا مقصد جرائم،اسمگلنگ اور دہشت گردی کی روک تھام ہے

یہ پروجیکٹ کیمروں کی تنصیب اور ٹریفک کی چیکنگ کے جدید نظام پر مشتمل ہے گوادر کے گرد باڑ کی تنصیب نہ تو کی جا رہی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی اقدام زیر غور ہے، یہ خبر محض جھوٹا پروپگنڈا ہے،

جس کا مقصد گوادر کی ترقی کی راہ میں مشکلیں پیدا کرنا، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا اور گوادر کے معصوم عوام اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے ، یہ پروپگینڈا بالخصوص اس وقت شروع کیا گیا ہے

جب گوادر میں انڈسٹریل ایگریکلچر پارک کا افتتاح ہوا اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ تکمیل کے مراحل کو پہنچ چکا ہے گوادر کی عوام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پہ بالکل توجہ نہ دے، شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے وہ ہر حال میں پورا کرے گی ہمیں بلوچستان اور گوادر کی ترقی کے لئے نوجوانوں کو تعلیم و ہنر سے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ،

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *