|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2024

کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مئی کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباو کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے

مزید کہنا تھا کہ مغربی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

مزید بتایا کہ بلوچستان میں 10 مئی کی رات سے 12مئی کے دوران شہداد کوٹ خضدار قلات لسبیلہ مستونگ کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں سورج آگ برسانے لگا 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس طرح پنجگور 38 سبی 41 سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *