|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

کوئٹہ: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ریاست اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں جسطرح تمام ملکی ادارے ہمارے اپنے قومی ادارے ہیں اسی طرح تمام قومی تنصیبات بھی ہمارے مشترک اثاثے ہیں.

علاوہ ازیں عوام کے جان ومال کا تحفظ اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے حوالے سے افواج پاکستان سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار ہے. انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال 9 مئی کو سیکورٹی اداروں پر حملہ اور سرکاری املاک کو جو نقصان پہنچایا گیا

وہ قابل مذمت فعل تھااس سلسلے میں مستقبل میں بھی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہمیں حکومتی سطح پر ٹھوس حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہیے. سردست بدامنی اور فکری انتشار سے بچنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی اور قومی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *