|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

ٹنڈو جام : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی(بساک) ٹنڈوجام زون کا جنرل باڈی اجلاس، مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے خصوسی مہمان مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل محمد جان بلوچ اور اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے ممبر شیراز شکیل تھے۔

اجلاس میں مرکزی سرکیولر، تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے جس میں زونل آرگنائزنگ باڈی قیام عمل میں لایا گیا۔جنرل باڑی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیرمین شبیر بلوچ نے کہا کہ اکیسوئیں صدی میں جہاں دنیا علمی و تخلیقی حوالے سے بہت آگے ہے

تو دوسری طرف بلوچ نوجوان بھی اپنی قومی سیاست میں محوسفر ہیں تو دوسری طرف ہماری ایک طبقہ خوابِ خرگوش میں مبتلا ہوکر سماجی شعور سے بیگانہ ہے۔ بلوچ نوجوانوں کے پاس صرف دو راستے ہیں کہ وہ سیاسی عمل کا حصہ بن کر اپنی قومی اور سماجی تشکیل کا حصہ بنیں اور آباد رہیں یا وہ انفرادی سوچ کے مالک ہوکر اپنی زات کا سوچیں جو کسی بھی صورت ہماری دردِ دوا نہیں۔

مگر ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنی قومی تاریخ، زبان و ثقافت کو بھول جائیں۔ مختلف ادارے نوجوانوں کو غیر سیاسی بنانے کی فیکٹریاں بن کر بلوچ نوجوان نسل کو شعوری اور تخلیقی علم سے دور کررہے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں ایک غیر سیاسی ماحول کو پروان چڑاھایا جارہا ہے جو بلوچ طلباء کو ذہنی و نظریاتی حوالے سے کھوکھلا بنا رہے ہیں۔

نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ایک ادارے کے اندر رہ کر تعلیمی اداروں میں علمی و سیاسی ماحول بنائیں، کتاب پڑھنے اور مکالمہ کرنے کا رجحان پیدا کرنے سمیت نظریانی اداروں کا حصہ بن کر نوجوانوں کے اندر قومی شعور اجاگر کریں۔

تنظیم کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ ٹنڈوجام یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کثیر تعداد میں موجود ہیں جو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ مختلف علاقوں کے طلباء کو یکجاہ کرکے انہیں ایک سیاسی پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی سیاسی و فکری تربیت کی اشد ضرورت ہے۔ بساک وہ واحد طلباء تنظیم ہے جو گروہی،

نسلی، قبائلی، مذہبی، جنسی اور زبان و علاقائی تعصب سے بالاتر ہو کر قومی بنیاد پر بلوچ طلباء کو متحد کرکے انکی علمی، سیاسی اور شعوری تربیت پر یقین رکھتی ہے۔ ہم بلوچ طلباء کو یہی دعوت دیتے ہیں کہ وہ قومی اداروں کی ضرورت و اہمیت کو سمجھیں اور ان کا حصہ بن کر انہیں مزید منظم کرنے میں اپنی کردار ادا کریں۔ جنرل باڑی اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیرِ بحث ہوئے اور آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ عمل میں زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دیا گیا،

جس میں مشتاق بلوچ زونل آرگنائزر، شاہ جان بلوچ ڈپٹی آرگنائزر اور اسرار مزاری بطور آرگنائزنگ کمیٹی ممبر منتخب ہوئے۔ دیوان کے آخر میں نئے زمہ داروں کو حلف دینے کے بعد اجلاس کا اختتام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *