|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

تربت: نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما سابق رکن بلوچستان اسمبلی لالا رشید دشتی نے سید احسان شاہ اور بی بی نسیمہ احسان کے گھر پر گرینڈ پھینکنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک مذمتی بیان میں لالا رشید دشتی کا کہنا تھا کہ بلوچ روایات میں کسی کے گھر پر حملہ کسی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے۔

بلوچ روایات میں عورتوں اور بچوں کی عزت اور احترام کا ایک تاریخی حوالہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر میں عورتیں اور بچے سمہت بے گناہ لوگ بھی رہتے ہوں گے اگر کسی کو زاتی دشمنی یا کسی کے ساتھ نفرت ہے تو بھی گھروں پر حملہ بزدلی مانی جاتی ہے۔

سید احسان شاہ اس علاقے کی مشہور سیاسی شخصیت اور کئی بار صوبائی وزیر رہ چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بی بی نسیمہ سنیٹ کے رکن اور وہاں پر بلوچستان کی آواز ہیں ان کے رہائش گاہ پر حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ضلعی انتظامیہ کیچ اور صوبائی حکومت سے اس واقعہ کی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *