|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

مستونگ: مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد لیویز تھانہ ولی خان کے ایریا میں قومی شاہراہ پر ماشااللہ شمسی فلور چکی میں رات گئے چوروں نے نقب لگا کر بھاری مالیت کا شمسی انورٹر اور گندم کی متعدد بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔٫

منشیات کے عادی افراد نے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافے کے باعث چکی مالکان اور علاقہ مکینوں نے چوری کے خلاف احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو تین مختلف جگہوں پر بلاک کردیا۔

روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی جس کے باعث مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہیکہ یہاں لیویز تھانہ ولی خان کے قریب منشیات کے کئی اڈے آباد ہیں جس کے لیے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد منشیات کی خرید و فروخت کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کے قیمتی سامان، مسجدوں کی دروازے، پنکھے، کھڑکیاں،

روشن دانوں سمیت قومی شاہراہ پر لگے سائن بورڈز اور پلوں کے نیچے حفاظتی سریے بھی چوری کرکے بیچ دیے ہیں اور نشئی افراد علاقہ مکینوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں علاقہ مکینوں نے چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *