|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

اسلام آباد: جمعیت علما ئے اسلام( شیرانی) کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ا سٹیبلشمنٹ کے غلامی کیلئے بنا یا گیا ہے

عمران خان اور اس کے جماعت کے مر د و خواتین اراکین اسمبلی یہ موقف کہ اللہ کے سوا کسی کے غلامی ہمیں قبول نہیں ہے

بلاوجہ کسی کے ساتھ مخصوص نہیں ہے

سیاسی میدان میں یہ موقف معقول بھی ہے اس موقف پر عمران خان اور اسکی پارٹی رہنماوں کا مظالم کو برداشت کرنا کامیابی کیلئے راستے کھولتے ہیں اللہ پاک قران پاک میں فرماتے ہیں

کہ اگر تم مسائل اور مشکلات میں برداشت کرو اور موقف کو بدلنے سے اجتناب کروں تو تمہارے لیے میں راستے کھولتا ہوں اسلام آباد میں اپوزیشن الائنس کے زیر اہتمام آئین کی بالادستی کے بارے میں منعقدہ سیمنار سے خطا ب کرتے ہوئے

کیا میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں کو داد دیتا ہوں جنہوں نے اپنے لیڈر کا ساتھ دیا انہوں نے کہا کہ اگر سائیفر کا کیس اگر اتنا نقصاندہ ہے تو اس کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قوم کو پتا چلے کہ اصل حقائق کیا ہے قانون چاہئے شرعی ہو اگر ہمارے سٹیبلشمنٹ کا ادارہ یہ سمجھتا ہے کہ نو مئی میں ہمارے ملک کے یادگاروں کو نقصان پہنچا ہے ٫

اور ادارے کے املاک کو نقصان پہنچا ہے تو قانون کے مطابق آکر عدالت میں اپنا کیس دائر کریں یا پھر فریقین کے درمیان ایسا ادارہ جو گواہ بھی خود بنیں اور کیس بھی خود چلائے اور منصب بھی وہ خود ہو یہ موقف عدالت کا ہوسکتا ہے

قانون چاہیے شرعی ہو یا حکومتی ہو انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک خاتون کہتی ہے کہ میری عدت پوری ہوچکی ہے

پھر یہ کونسا قانون ہے کہ اس کو ٹرائل کیا جائے آرٹیکل 227کے خلاف قانون ہے اگر نہیں ہے تو پھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو داد دیتا ہوں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا موقف حق بجانب ہے

اس پر ڈٹ کر رہنے پر میں ان تمام سیاسی عظما پر مبار ک باد دیتا ہوں میں آپ کے جزبات کا تہہ دل سے احترام کرتا ہوں اگر میری باتیں گران گزرے تو میں پیشگی معذرت پیش کرتا ہوں پاکستانی تاریخی ملک نہیں ہے بلکہ تخلیقی ملک ہے اور اس کی تخلیق جس نے کی ہے جو اپنے سٹیبلشمنٹ کو جاگیر دینا چاہتا تھا سٹیبلشمنٹ ہماری تشکیل کردہ ادار ہ نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *