|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

گوادر :  چئیرمین نیب نے گوادر میں نیب (بلوچستان) کے سب آفس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی جی نیب بلوچستان، ڈی جی (آگا ہی اور روک تھام)، چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی،

کمشنر مکران ڈویژن، ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈی آئی جی پولیس اینڈ کوسٹل ہائی وے، بزنس کمیونٹی کے عہدیداران اور یونیورسٹی آف گوادر اور انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

چیئرمین نیب نے اپنے خطاب کے دوران گوادر کی اسٹریٹیجک اور اقتصادی اہمیت کے پیش نظر خطے کی سست رفتار ترقی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب علاقے میں بزنس اور معاشی سرگرمیوں کے لیے دیگر سرکاری محکموں اور تاجر برادری کے ساتھ ہر ممکن کوشش اور تعاون کرے گا۔

انہوں نے معاشرے میں شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھنے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ نیب کے افسران و اہلکاروں کو بھی ہدایت کی گی کہ وہ باوقار انداز میں عوام کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کریں۔ افتتاحی تقریب سے ڈی جی نیب (بلوچستان) اور انچارج نیب سب آفس گوادر نے بھی خطاب کیا اور گوادر میں نیب (بلوچستان) کے سب آفس کے قیام کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ نیب گوادر میں اپنے سب آفس کے ذریعے کرپشن کے خلاف آگاہی،

روک تھام اور نفاذ کی کاروائیاں جاری رکھے گا۔

چئیرمین نیب نے تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور علاقے میں صنعت کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے ان کے مسائل سنے۔

اجلاس میں گوادر چیمبر آف کامرس، مکران چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران گوادر، گوادر سی فوڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن، رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن، امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز کے صدور اور ممبران نے شرکت کی اور اپنے شعبوں سے متعلق مخصوص مسائل کا اظہار کیا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب متعلقہ ریگولیٹری محکموں کے ساتھ مل کر تاجر برادری کے مسائل حل کرے گا اور گوادر میں معاشی سرگرمیوں کو آسان بنائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *