|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

کوئٹہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے صوبے کی دور دراز علاقوں میں رہائش پزیر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے غریب خواتین کی سہولت کے لئے بینظیر موبائل رجسٹریشن وین کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کی مہمان خاص گورنمنٹ آف جرمنی کا نمائندہ ڈاکٹر فرانز تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خواتین کے لئے ایک مسیحا کا رول ادا کررہاہے۔ اس قومی خدمت کو مزید بہتر بناتے ہوئے بلوچستان کے دور دراز کے علاقوں تک خدمات پہنچانے کی جانب موبائل رجسٹریشن وین کی شروعات ایک سنگ میل عبور کرنے کے مترادف ہے جس سے مزید غریب خاندان مستفید ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جرمن حکومت غربت مٹاؤ پروگرام ہو یا سوشل پروٹیکشن ہمیشہ سے حکومت پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ رہا ہے اور آنے والے وقت میں بھی ساتھ دیتا رہیگا۔ تقریب میں جرمن گورنمنٹ کا نمائندہ ڈاکٹر فرانز،صوبائی انچارج وفاقی محتسب غلام سرور بروہی، ڈپٹی ڈائریکٹرکوئٹہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسفندیار کاکڑ،

ڈائریکٹر جنرل ا ین ایس ایس آر و سی سی ٹی بینظر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹر اسلام آبادنوید اکبرکے علاوہ تمام ضلعی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس انچارجز بھی موجود تھے، قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی عبدالجبار خان نے کہا کہ یکم جولائی سے ہریونین کونسل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ٹچ پوائنٹس بنائے جائینگے تاکہ دور دراز کے غریب خواتین کو کو انکے گھر کی دہلیز پر سہولت میسر ہوسکے اور کرایہ کے اضافی اخراجات سے بچ سکیں،

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں 25 ایم آر وی میں سے 20 صوبہ بلوچستان کو فراہم کیا گیا ہے جوکہ بلوچستان کے غریب لوگوں کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں آخر میں انھوں تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پرشکریہ اداکیا اور بینظیر رجسٹریشن وین شروع کرنے کیاغراض ومقاصد، اہمیت، آپریشنل تیاریوں،

ایم آر وی میں لگے سازوسامان، انکے فیچرز اور کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔

بعد ازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر فرانز اور ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عبدالجبار خان نے فیتہ کاٹ کر رجسٹریشن وین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *