|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے تین روزہ دورہ بلوچستان کو صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

بلوچستان کی عوام نے وہ وقت بھی دیکھا ہے جب کوئی سیاسی لیڈر بلوچستان میں ایک دن بھی مکمل نہیں گزارا کرتا تھا اور آج یہ دن بھی دیکھا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں تین دن گزارے ہیں

آغاز حقوق بلوچستان پیکج، ساتواں این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم یہ سب صدر زرداری کی بلوچستان سے محبت اور دلی لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں بلوچستان کی عوام کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے بحیثیت سربراہ مملکت دوسری مرتبہ بھی بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے عملی اقدامات کا عزم کیا ہے

کوئٹہ میں تین روزہ مصروفیات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کے جملہ مسائل پر بات چیت کی اور ان کے حل کی تجاویز بھی دیں جو کہ بحیثیت قومی سربراہ ملکی اکائیوں کے استحکام کیلئے غیر معمولی مثبت پیش رفت اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کے حالیہ دورے کے دورس اثرات مرتب ہونگے اور بلوچستان عملی طور پر ترقی کی منازل طے کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *