|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2024

کوئٹہ: صو با ئی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگونے 9مئی کے حوالے سے جا ری کر دہ اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ 9مئی کا دن سیاہ دن کے طور پر یاد ہے اس روز ملک کی سالمیت پر حملہ کیا گیا،اور سرحدوں کے محافظوں اور شہدا کے یادگاروں کو جلایا گیا،

پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک قائم ودائم ہے انہوں نے کہا کہ 9مئی کو صبح وشام سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا،ہم سب پاکستانی قوم اپنے افواج پاکستان ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیںجس نے بھی ملکی سالمیت،اداروں اور پاک فوج کو بری آنکھ سے دیکھا ہماری قوم ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ئی ہے بلکہ اب بھی سیسی پلا ئی دیوار کی مانند کھڑی رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *