|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 9مئی 2023کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مذمتی قرار داد کو منظور کرلیا گیا ،

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اراکین اسمبلی نے حملوں میں ملوث جماعت کو دہشتگرد قرار دیکر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ۔

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صاد ق عمرانی نے میر ضیا ء اللہ لا نگو ، بخت محمد کا کڑ اور میر شعیب نو شیر و انی کی جانب سے مشتر کہ مذ متی قر ا ر دادپیش کرتے ہوئے

کہا کہ یہ ایو ان مو ر خہ 9مئی 2023کو ایک سیا سی پا ر ٹی کے سر بر اہ کی گر فتا ری پر ان کے نا م نہا د کا ر کنوں کی جا نب سے پو رے ملک میں پرتشد د مظا ہر وں جن میں جنا ح ہا ئو س لا ہو ر میں توڑ پھوڑ حسا س سر کا ر ی و نجی املا ک کو نظر آ تش کر نے ، کو ر کما نڈ ر ہا ئو س لا ہو ر میں توڑ پھوڑ اور جلا و گھر او ،

جی ایچ کیو کے مین گیٹ پر حملہ پشا و ر میں ریڈ یو پا کستان کی عما ر ت اور میٹر وا سٹیشن کو نظر آ تش کر نے ، رینجر ز چو کیوں پر حملہ کر نے ، پر تشد د کا روا ئیوں میں قا نو ن نا فذ کر نے و الے اداروں کے سینکڑ و ں آ فیسر ان وہلکا ر ا ن کو شد ید زخمی کرنے،ایمبو لینسز کو آ گ لگا نے اور اس قسم کے دیگر پر تشدد و اقعات کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تا ہے ، مز ید بر اں ایک منظم سا زش کے تحت افو ا ج پاکستان کے خلا ف شند سو مسلح جتھوںکو اکسانے کی مذ مو م کو شش کی گئی جو کا م ازلی دشمن 75سال میں نہ کر سکا ان دہشتگر وں نے کر د کھا یا جو تا قیا ت یو م سیا ہ کے طو ر پر شما ر کیا جا ئے گا ۔ لہذ ا یہ ا یو ان نہ صر ف افو اج پا کستان پر مکمل اعتما د ، یکجہتی اور بھر پو ر حما یت کا اظہا ر کر تا ہے بلکہ وفاقی حکو مت سے پر وز مطا لبہ کر تا ہے کہ 9مئی 2023کے منصو بہ سا زوں ،

سہو لت کا روں اور جو لو گ ان و اقعا ت میں ڈائر یکٹ یا ان ڈائر یکٹ ملو ث ہیں کہ خلا ف فو ری طو ر پر سخت تا د یبی کا روا ئی عمل میں لا نے کے لئے عملی اقدا ما ت اٹھا ئے تا کہ انہیں قرار واقعی سز امل سکے اور پا ک فو ج جو وطن عز یز کی سر ھد ی اور نظر یا تی سر ھد وں کی محا فظ ہے کے خلا ف ہر قسم کی سا زشوں اور ہر زہ سر ائی کی کو ششوں کو نا کا م بنا یا جاسکے ۔قرار داد کی موضونیت پر بات کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہا کہ 9مئی پاکستان کی سالمیت پر حملہ تھا اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک شخص نے قومی شناخت اور تنصیبا ت پر حملہ کیا کارکنوں کو اشتعال دلا کر قومی اداروں کے خلاف استعمال کیا گیا پیپلز پارٹی غیر جمہوری اقدامات کی مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات قومی وقار کے خلاف سازش تھے کور کمانڈر اور بانی پاکستان محمد علی جناح کے گھر پر حملہ کیا گیا ،

فوج چاہتی تو ایک حکم پر کئی لاشیں گر جاتیں مگر فوج کے صبر کا مظاہرہ کیا ۔

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ 9مئی کو ایک پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کر نے کے بعد شہداء کی یادگاروں، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہائوس اور مختلف قومی یاداشتوں پر حملے کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں میں سے جب ایک شخص کو قومی یادگار کی بے حرمتی کی تو اسے تین سال کی سزا ہوئی یہاں تو توڑ پھوڑ کر کے فخر سے کہتے ہیں یہ سب کچھ ہم نے کیا ہے ایسے لوگوں کوپھانسی کی سز ا ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے ہماری قیادت، بھٹو خاندان ،

ہزاروں کارکن شہید ہوئے ،صدرآصف علی زردار ی نے 14سال بے گناہ قید کاٹی مگر ہم نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی ۔ صوبائی وزیر میر عاصم کر دگیلو نے کہا کہ ایک دہشتگرد جماعت کے سربراہ نے بابائے قوم ، کور کمانڈر کے گھر، جی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر حملے کروائے ایک سال ہوگیا ہے ان افراد کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنا کر 9مئی واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا دی جائے ۔پیپلز پارٹی کے رکن بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے ساتھ 9مئی 2023کے واقعات کروائے گئے یہ دن افسوسناک اور دلخراش تھا اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسفند یار کاکڑ،

اقلیتی رکن سنجے کمار نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی پہلے بھی کوششیں کی گئین اس عمل میں ملک توڑنے والی قوتوں کا ہاتھ ہے ۔

نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے قرار اداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ،سول سوسائٹی9مئی کے عمل کو کوفت کی نظر سے دیکھتے ہیں دنیا بھر میں ان واقعات کے بعد ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کو ڈسپلن اور احترام سیکھاتی ہیں ان حرکتوں میں ملوث گروہ شرمندگی کے بجھائے جعلی اکائونٹس اور بیرون ملک سے بیٹھ کر نفرت پھیلا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو شہداء کی بے حرمتی کی گئی ہم ان کے خاندانوں اور مائوں کو کیا جواب دیں گے تمام جماعتوں کے سربراہان کارکنوں کو تعمیر ی کردار اداد کرنے اور ملکی اداروں کا احترام سیکھائیں ۔

صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ پورے ملک کے عوام 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں منظم منصوبہ سازی کے تحت یہ عمل کیا گیا اس میں ملوث جماعت نے 2014میں بھی پی ٹی وی پر حملہ کیا تھا ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ 9مئی جیسے جتنے بھی پرتشدد واقعات ہوئے ہیں ہماری جماعت انکی مخالفت کرتی ہے لک کی بقاء و سالمیت عدم تشدد کے ذریعے ممکن ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اداروں کو نشانہ بنا کر ، فورسز پر حملے کر کے بزور طاقت نظام کو یرغمال بناکر جمہوریت سے ہٹ کر بات رکھنے کی کوشش کی گئی احتجاج ہمیشہ پر امن ہو نا چاہیے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن غلام دستگیربادینی نے کہا کہ 9مئی واقعات کرنے والوں کو فتنہ پارٹی کہونگا 2014میں بھی اسی جماعت نے چین کے صدر کے دورے کے موقع پر دھرنا دیا ۔9مئی حملوں میں ملوث جماعت دہشتگرد جماعت ہے اس پر پابندی لگنی چاہیے ۔

مسلم لیگ(ن) کے رکن زرین مگسی نے کہا کہ فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رکن سید ظفر آغا نے کہا کہ 9مئی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

۔صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ آج پورا ایوان 1صفحے پر ہے اس جماعت کو دہشتگرد قرار دینا چاہیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ماحول پیدا کیا گیا کہ قوم اور فورسز کے درمیان تصادم ہو ۔انہوں نے کہا کہ اسی جماعت کی وجہ سے ملک میں امن اور معیشت خراب ہوئے ہیں مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ملک کو سنبھالا ہے 9مئی واقعات میں ملوث شخص پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قرار داد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں آج جن پاکستانیوں کو شہید کیا گیا وہ ہمارے مہمان تھے مہمانوں کو شہید کرنا بلوچستان کی روایات کے خلا ف ہے ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کمی نہیں آنے دیں اور ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے

۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 9مئی 2023کو پاکستان کے خلاف سازش کی گئی ہم پر قومیت ، مذہب ، پراکسی کے ذریعے جنگ مسلط کی گئی جتنی بھی سازشیں ہوئیں انہیں قوم نے ناکام بنایا ۔انہوں نے کہا کہ جنگیں افواج نہیں قومیں لڑتی ہیں 9مئی کو منصوبہ سازی کے تھت فوج کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اس کے بعد چترال میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخل ہونے کی کوشش کی اس حملے کو عام افراد نے فوج کی مدد سے ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد ملٹری او ر سولین سطح پر احتساب ہونا تھا ،عسکری قیادت نے غفلت برتنے والوں کو سزائیں دیکر ملازمت سے فارغ کیا ہمیں بطور اسٹیٹ مین سوچنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 9مئی پر اسمبلی میں بھی یکسانیت ہے جس کی حوصلہ افضائی کرتا ہوں ہم بطور قوم افواج کے ساتھ کھڑے ہیں

یہ حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ تحریکوں سے بھری پڑی ہے بے نظیربھٹو سمیت کئی لوگوں کو بم دھماکوں میں شہید ، سیاسی لیڈران کو تختہ دار پر چڑھایا گیاہماری قیادت کو شہید کر کے بھی ملک توڑنے کی سازش کی گئی لیکن صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لیا گیا اور بلاول بھٹو نے جمہوریت بہترین انتقام ی بات کی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد مرسیڈیز گاڑی، ریسٹ ہائوس منتقل کیا گیا اور جج نے انہیں گڈ ٹو سی یو کے الفاظ سے مخاطب کیا یہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ان کے وکلاء نے کارکنوں کو پیغام دیا کہ ڈٹے رہو۔ انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان مجسمہ جلایا گیا جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا یہ جماعت نہیں جتھا ہے جس نے منظم سازش کی اور پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سے اپیل ہے کہ جتنے بھی مجرم 9مئی واقعات میں ملوث ہیں انہیں سزائیں دی جائیں جبکہ آئین کے تحت افواج پر حملوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں نہ کی سولین عدالتوں میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *