|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

خضدار:  سانحہ 03 مئی واقعہ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام خضدار جانب سے جمعرات کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا روڈ بلاک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام خضدار کی جانب سے03 مئی واقعہ

جس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر وصدر خضدار پریس کلب مولانا محمد صدیق مینگل اور دوراہگیر بھائیوں محمد کریم اور محمد وارث ساسولی کی ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے میںشہادت کے خلاف خضدار میں دو مقامات سنی اور زیرو جب کہ وڈھ میں بھی دھرنا دیکر روڈ بلاک کیا گیا

دھرنے میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما ئوں سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا قمرالدین، سابق سینیٹر مولانا فیض محمد مقامی عہدیداران مولانا عنایت اللہ رودینی سمیت کارکنان نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا تقریبات دس گھنٹے تک جاری روڈ بلاک کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون ایس ایس پی خضدار نوید عالم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار فدا احمد اور دیگر نے مرکزی جامعہ مسجد میں جمعیت کے قائدین سے مذاکرات کیئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ 03 مئی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو ہر حال میں گرفتار کرکے قانوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا ۔

بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے روڈ بلاک دھرنا ختم کرنے کرنے کا اعلان کیا ۔واضح رہے روڈ بلاک اور قومی شاہراہ پر دھرنے کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کی تھی سیاسی جماعتوں کے علاقائی قائدین بھی دھرنے میں بیٹھے جمعیت علماء اسلام کے قائدین و کارکنان سے یکجہتی کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *