|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے بلوچستان میں 19 زونل آفس کام کررہے ہیں

ہماری پہلی ترجیح عوام کو قومی شناختی دستاویزات کے حصول کے لئے سہولیات فراہم کرنا ہے اور بلاک شناختی کارڈ کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں

اس لئے و زیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کو ئٹہ میں کھلی کچہری منعقد کرکے سائلین کے مسائل کو سننا اور فوری طور پر ان کے ازالہ کو ممکن بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرغون روڈ پر کھلی کچری کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ا س موقع پر کو ئٹہ شہر اور ملحقہ علا قوں سے آنے والے سائلین نے نادرا میں شناختی دستاویزات کے حصول کے دوران ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے تمام سائلین اور قبائلی عمائدین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا کہ نادرا میں شہر یوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا ئے گی

انہوں نے شہر ی پر زور دیا کہ بلو چستان بھر سے کو ئی بھی شکایت ہو وہ یہاںآکر مجھ سے مل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت بلو چستان میں 19زونل آفس کام کر رہے ہیں تمام آفسز کے انچارج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں کھلی کچری کا انعقاد کریں اور عوامی مسائل سنیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کو ئٹہ میں زیادہ تر مسائل شناختی کارڈ کے بلا ک ہونے کا ہے ہماری کو شش ہے ان کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جا ئے تاکہ لوگوں کو اس مشکل سے چھٹکارا مل سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *