|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر فرزند بلو چستان پر نس موسی جان بلوچ ،بی این پی قلات کے رہنمائوں میر غلام نبی شاہوانی، سردار زادہ میر زبیع اللہ شاہوانی ،میر منظور احمد شاہوانی ،میر کبیر احمد شاہوانی،

میر عبدالمالک شاہوانی ودیگر نے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ مستونگ کھڈ کوچہ کے سیاسی وقبائلی رہنما میر گل جان شاہوانی کے گھر پر چھاپہ چادر اور چار دیواری کی پامالی خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے

کہاکہ حکومت اور اس کے بے لگام فورسز قبائلی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر بلو چستان کے راوایات کو پاں تلے روند رہے ہیں

ایسے بزدلانہ اقدامات کی بی این پی مزمت کرتی ہیں اور موجودہ حکومت بھی ماضی کی پالیسیوں پر عمل پیرا فارم 47ے پیداواروں کو عوام کے جان ومال عزت آبرو کا کوئی فکر نہیں صوبائی حکومت ایسے زدلانہ کاروائیوں کو روکھے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے قبائلی رہنمائوں کو دبا نہیں سکتے

بلوچستان میں چادر اور چاردیواری کی پامالی بلوچ ننگ و ناموس کی حفاظت بی این پی کی منشور کا حصے ہیں حکومت واقع کا نوٹس لیکر واقع میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *