|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

نوکنڈی: ریکوڈک مائننگ کمپنی(آر ڈی ایم سی) نے نوکنڈی کے نواحی علاقہ مشکی چاہ گاؤں میں آر او پلانٹ لگا دیا جسکی افتتاح قبائلی رہنما سردار محی الدین محمدزئی اور کنٹری منیجر علی احسان رند نے کیا آر ڈی ایم سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ مقامی رہائشیوں کے معیار زندگی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

مشکی چاہ کا آر او پلانٹ اس علاقے اور قرب و جوار کے مکینوں کو ان کی ضرورت سے زیادہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے یومیہ پانچ ہزار گیلن پانی فراہم کرنے کی استطاعت رکھتا ہے جو کہ متبادل انرجی سولر پینل پر چلے گی۔

فی الحال اس گاؤں کی یومیہ ضرورت پندرہ سو گیلن پانی ہے لہذا اضافی پانی نہ صرف اس گاؤں بلکہ آس پاس کے مکینوں کو بھی استفادہ دے گی۔ آر ڈی ایم سی ٹیم نے انتھک محنت سے کام کرکے کمپنی کی جانب سے اس معیاری نظام کی تنصیب کو ممکن بنایا جو کہ مقامی ضروریات کو سالوں تک پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ آر او پلانٹ مکمل طور پر خودکار طریقے سے کام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ٹینکی بھر جانے کے بعد پانی ضائع نہ ہو اور مروجہ معیارات کے مطابق لوگوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ممکن ہو۔

یو وی اسٹیریلائزر پانی میں موجود نقصان دہ ذرات کو ختم کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے وائرس، بیکٹیریا، فنگی، الاگئی اور پروٹوزوہ کو ختم کرکے ان کی ڈی این اے کی ڈھانچے کو مسدود کرتے ہوئے افزائش نسل کو روک کر انھیں بیضرر بناتی ہے۔ مشکی چاہ کے ہائشیوں کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا یہ پہلا منصوبہ نہیں ہے۔

اب تک فعال کیے گئے تین اسکولز میں سے ایک اسکول بھی مشکی چاہ گاؤں میں ہے۔ آر ڈی ایم سی دیرپا سماجی ترقی کے منصوبوں کے ذریعے مقامی آبادیوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔ ابھی تک پروجیکٹس کا منظم نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے

جس کے تحت معتبرتطیموں جیسے کے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے تحت تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ اور نوجوانوں میں روزگار پانے کی صلاحیت پیدا کرنے لیے ہنر فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا گیا ہے۔

یہ اقدامات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نیا ریکوڈک معاہدہ کاروباری سرگرمیوں کی ابتدا سے قبل ہی اس منصوبے سے ضلع چاغی کے مکینوں کو فوائد کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔آر او پلانٹ کی افتتاح کے موقع پر ریکوڈک مائننگ کمپنی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے کہا کہ “ہم اپنے آپریشن کے علاقے کے قریب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کام کررہے ہیں کیونکہ ہم انھیں اپنا سب سے زیادہ اہم اور قابل ترجیح شراکت دار سمجھتے ہیں۔

ہمارے تمام سماجی ترقی کے منصوبے بشمول یہ آر او پلانٹ مقامی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹیوں (سی ڈی سی) کی جانب سے منظور کیے گئے۔ اسی طرح آر او پلانٹ لگانے کی منظوری پراہ کوہ سی ڈی سی نے دی تھی۔ سی ڈی سی کے کمیونٹی نمائندے آر ڈی ایم سی کی جانب سے مقامی ضروریات پر مشتمل منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *