|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2024

کوئٹہ:  وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے اپنے (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں 7مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمنوں نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مسلسل نقصان اٹھانے کے بعد اب نہتے،

معصوم اور بے گناہ مزدوروں کو ٹارگٹ بنانا شروع کر دیا۔ آج گوادر میں تکلیف دہ واقعے میں گھر میں سوئے ہوئے 7مزدوروں کو جاں بحق کر دیا گیا،

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اس واقعے کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ حکومت بلوچستان ان نام نہاد امن دشمنوں اور ان کے مددگاروں کے پیچھے آخری حد تک جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *