|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

نوشکی: احمد وال میں پرائیویٹ سکول کے سربراہ پر تشدد تفصیلات کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد نے پرائیویٹ سکول کی دیوار پھلانگ کر سکول میں داخل ہو کر اسکول کے سربراہ وحید عامر کو خواتین اسٹاف طلباء طالبات کے سامنے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا

ان کے ایک رشتے دار بھی زخمی ہوگئے شدید زخمی کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا لیویز کے مطابق تنازعہ اسکول سے متصل اراضی ہے

واقعہ کے خلاف اسکول کے طلباء طالبات اور اسٹاف بطور احتجاج پاک ایران قومی شاہراہ این 40 کو بلاک کر دیا جس سے شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی

سخت گرمی کی وجہ سے مسافروں بالخصوص خواتین اور بچوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر عطا المنیم بلوچ موقع پر پہنچ گئے پانچ گھنٹے بعد مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں احتجاج ختم کرکے 8 بجے ٹریفک بحال کردی گئی

ملزمان نے تشدد کے دوران اسکول کے طلباء اور طالبات کو اسکول نہ آنے کی دھمکیاں بھی دی تھی اسکول میں نصب سی سی ڈی وی کیمرے بھی توڑ دیئے اسٹنٹ کمشنر نے اسکول کے سیکورٹی کے لیے لیویز کی تعیناتی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *