|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

نوشکی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی کال پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکٹرئیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں بی این پی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر میر صادق علی جمالدینی ،

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانامحمد قاسم مینگل،میر صاحب خان مینگل ،محمد اسحاق مینگل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری و اسلامی مملکت ہے مگر بدقسمتی سے روز اول اس مملکت خداداد میںجمہوری اور اسلامی اقدار کا خیال نہیں رکھاگیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عسکری اسٹبلشمنٹ کا اس وقت ملک پر عملاً قبضہ ہے، ملک میں میڈیا سمیت تمام شعبے آزاد نہیں

جس کا واضح مثال حالیہ جنرل الیکشنز ہیں جس میں عوام کے ووٹ کو عزت دینے کے بجائے انکے ووٹ صریحاً بے عزتی کی گئی اورفارم 45 میں کامیاب ہونے والیسیاسی پارٹیوں کو فارم 47کے زریعے اسٹبلشمنٹ نیہروایا اور اپنے کاسہ لیسوں سے پیسے لیکر ان کی ہار کو جیت میں بدل دیا اور ساتھ ہی اس ملک جمہوریت اور صاف شفاف الیکشنز کا جنازہ نکال دیا گیا، عسکری اسٹبلشمنٹ اس وقت ملک کو ہر طرح سے اور ہر ادارے کو یرغمال بناچکاہے،۔ انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان کی ترقی اور بقاء حقیقی جمہوریت میں ہے جس کیلئے جدو جہد کی ضرورت ہے ، جس کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان عملی طور پر جہدوجہد کررہی ہے اور ملک کی آئین کی تحفظ کے ہم کسی طرح کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *