|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خا ن زہری سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ملاقات کی۔

جمعہ کو سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے ملاقات کی ،

دنوں رہنمائوں کے درمیان بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری نے شہداء کے خاندانوں کیلئے کامیاب تقریب منعقد کرنے پر جمال رئیسانی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان شہداء فورم شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے

یہ خوش آئند عمل ہے مجھ سمیت بلوچستان کے ہر فرد نے صوبے کیلئے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہاکہ شہید بابا سکندر فاونڈیشن بھی اس ہی طرح بلوچستان اور جھالاوان کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور نواب ثناء اللہ زہری کے تعاون سے بلوچستان شہداء فورم شہیدوں کے ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی، قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے شہداء کے ورثاء کیلئے آواز بلند کرتا رہونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *