|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بزرگ سیاسی رہنما افراسیاب خٹک اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئر مین محسن داوڑ ، ٫

وزیراعلی بلوچستان کے سابق کوارڈینیٹراحمد جان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، بڑے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور دعا مغفرت کیا۔ سیاسی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رہنماؤں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ملک میں تاریخ کے بدترین انتخابات کا انعقاد کیا گیا عوام کے مینڈیٹ کو پاؤں تلے روند کر مرضی و منشا کے افراد کو جتوایا گیا۔

انھوں نے کھاکہ اس طرح کے اقدامات سے ملک مزید سیاسی و معاشی بدحالی کا شکار ہوجائے گا انھوں نے کھاکہ پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ سے جو امیدیں تھیں وہ دم تھوڑی نظر آرہی ہیں ملک کے بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عوام اور مظلوم اقوام و طبقات کے مفادات پر حکمرانوں سے کمپرمائز کردیا۔ اس لیے آج بھی جمہوریت کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی اور قوموں کی برابری اہم قومی معاملات ہیں جن پر قومی و سیاسی و جمہوری قوتوں کو یکجا ہوکر انصاف کے حصول اور ملک میں شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد اور ملکی اداروں کی انتخابی عمل میں مداخلت کے خلاف متحد ہوکر اپنی جمہوری سیاسی کردار کو ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔3

ملاقات میں نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل مزمل شاہ مرکزی سیکریٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی انجنیئر شیر احمد محسود ایمل خان ناصر اور رحمت خان شامل تھے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ علی احمد لانگو مشکور انور فدا بلیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

رہنماوں نے سیاسی پارٹیوں کے درمیان رابطوں کو دوبارہ فعال و متحرک رکھنے اور سیاسی گفت و شنید و مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی کو زمہ داری دی کہ وہ تمام قوم پرست و وطن دوست قیادت و سیاسی پارٹیوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد مشترکہ اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ مشترکہ و متفقہ لاعمل تشکیل دی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *