|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

کوئٹہ:’ بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی کی قیادت میں دوسرے روز بھی بلوچستان اسمبلی کے سامنے جاری رہا ملک نصیر احمد شاہوانی اور جنرل سیکرٹری حاجی عبدالستار بازئی کا کہنا ہے

کہ بلوچستان بھر کے زمیندار غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جبکہ حکومت اور کیسکو نے 6 گھنٹے مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی

لیکن آج بھی زمینداروں کو زرعی فیڈروںپر 3 گھنٹے وولٹیج کی کمی بیشی کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور زمیندار تباہ حال ہوچکے ہیں ان کی کروڑوں روپے کی فصلیں،

پھلدار درخت اور باغات تباہ ہورہے ہیں صوبے کے تمام اضلاع میں 22 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور اپوزیشن اراکین نے ہمارے ساتھ مذاکرات کئے تھے

ہمیں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ان مسائل کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات کریں گے تاکہ زمینداروں کے مسئلے کو حل کیا جاسکے ہمارا احتجاج تمام زرعی فیڈروں پر 6 گھنٹے کی بلا تعطل مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *