|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2024

کوئٹہ:  صوبائی مشیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور مجموعی بہبود میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے

اس ضمن میں بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خاطر خواہ منصوبے تجویز کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ایوا جی الائنس کی چیئرپرسن ثناء درانی ، زارا خان ، شمائلہ اسماعیل و خواتین کے دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں خواتین کی فعال شمولیت جمہوری عمل کو تقویت بخشتی ہے اور صنفی لحاظ سے مساوی پالیسیوں کی ترویج کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اہم شعبوں بشمول صنفی مساوات، تعلیم،

معاشی خود مختاری، صحت کی دیکھ بھال، اور خواتین کے خلاف تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس ضمن میں موثر حکمت عملی پر کام کررہی ہے عورتوں کی بہبود وترقی کی راہ میں حائل مشکلات و رکاوٹوں کی روک تھام ٹیکنکل فنی معاونت کے ذریعے کی جائیگی اور اس سلسلے میں بنائی جانیوالی پالیسیوں کے نفاذ اور عملدرا?مد کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے جامع حکمت عملی بنائی جارہی ہے جس پر عمل پیرا ہونے سے عورتوں کو معاشی و معاشرتی سطح پر بااختیار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاوشوں کو بار آور بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *