|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2024

کوئٹہ:کوئٹہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا اس سلسلے میں عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا

اس کاروائی میں مجسٹریٹ عبدالحمید نے حصہ لیا اس دوران 27 پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کر محکمہ سماجی بہبود آبادی کے حوالے کردیے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عوامی شکایات اور پشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیے۔

اور ہدایت کی کہ کسی بھی سڑک پر کوئی بھکاری نظر آئے اسے پکڑ کر بند کیا جائے

یا محکمہ سماجی بہبود آبادی کے حوالے کیا جائے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کو پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں گرمی آتے ہی اضافہ ہوتا ہے جن میں اکثر جرائم اور واردات بھی کرتے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں لہذا شہر کو پیشہ ور بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیے کی ٹیموں کو محترک کردیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر شہر کے اندر جناح روڈ، قندہاری بازار ،میزان چوک، لیاقت بازار عبد الستار روڈ اور گردنواح میں کارروائیاں کریگیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *