|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2024

کوئٹہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی اے) بلوچستان کی الیکشن کمیٹی نے انٹرنل الیکشن برائے سال 2024-26 کے انعقاد کا اعلان کر کے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام سب ڈویژنوں میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے بعد ڈویژنل اور زونل عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق سنٹرل سرکل اور ان کے ماتحت آفسز سنٹرل سرکل آفس،سٹی ڈویژن آفس،ریونیو آفس سٹی، لیاقت بازار،گوالمنڈی، مہر در اور پشتون آباد سب ڈویژنز، سریاب ڈویژن آفس، ریونیو آفس سریاب، سریاب،کرانی، شیخ ماندہ، سپیزنڈ اور بروری سب ڈویژنز، زرغون ڈویژن آفس ،ریونیو آفس زرغون، کینٹ ، عالم خان، مری آباد، کچہری اور کچلاک سب ڈویژنز کے امیدواران کومورخہ24مئی 2024 بروز جمعہ نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے،

مورخہ25 مئی 2024ء بروزہفتہ کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،26 مئی بروزاتوارکاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، اعتراضات وصول کیے جائیںگے اور اسی دن کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے اوراسی روز حتمی فہرست تیار کرکے انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے

اور مورخہ01 جون 2024 ء بروزہفتہ انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔الیکشن کے شیڈول کا اعلان کے ساتھ ہی تمام عہدیداران اپنے عہدوں سے غیر فعال ہوجائیں گے۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک افتخار احمد، ممبران غلام مرتضیٰ علیزئی اور خان محمد نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کو تاکید کی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لے کر یونین کو فعال اور مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جبکہ دیگرسرکلز، ڈویژنز،سب ڈویژنز اور سب زونز کے انتخابات کا شیڈول بعد ازاں وقت بہ وقت جاری کیا جائے گا۔اس سلسلے میںامیدواران کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران سے خورشید لیبر ہال کوئٹہ میں شام 04:00 بجے سے 06:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *