|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2024

نصیر آباد: بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پٹ فیڈر کینال کے غیر کمانڈ ایریا میں لگائے گئے غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپ لائنوں کے خلاف سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن نصیرآباد زون عبدالحمید مینگل اور ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال ظفر علی کی نگرانی میں کاروائی کی گئی درجنوں پائپس واٹر کورسز مسمار کر دیے گئے کاروائی کا سلسلہ جاری پٹ فیڈر کینال کے غیر کمانڈ ایریا کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پانی چوری کرنے کے عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا

عدالت عالیہ کے احکامات پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے پٹ فیڈر کینال کے کمانڈ ایریا کے ٹیل کے زمینداروں تک زرعی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داریوں کا بنیادی جزو ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف کاروائی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا

پٹ فیڈر کینال بیرون سائیڈ پر محکمہ ایریگیشن کی مشینری کے ذریعے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے مزید بلا تفریق کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال اور اس کی زیلی شاخوں پر بھی غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف کاروائی کی گئی اور یہ سلسلہ جاری ہے ہم کسی صورت کمانڈ ایریا کے زمینداروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور اس کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

اگر کاروائی کے دوران کسی نے خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ہم محکمے کے معیار کو مزید بلند کرنے اور کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں ہماری طرف سے بلا امتیاز کاروائی ٹیل کے زمینداروں کے وسیع تر مفاد میں ہے اس وقت تک درجنوں غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپس نکالے جا چکے ہیں جس کے متعلق ہمیں عدالت عالیہ کی جانب سے بھی سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں جن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *