|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2024

کوئٹہ:  صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محکمہ تعلیم میں پہلی بار ایڈوائزری بورڈ اور تھینک ٹینک بنانے جارہے ہیں۔

بلوچستان میں تعلیم کی معیار کو بہتر بنانے، نقل کے خاتمے اور معاشی شفافیت میں بہتری لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ بلوچستان کے تعلیمی میدان میں فالو اپ اور سسٹنیبلیٹی کے فقدان کی وجہ سے تعلیم اپنا معیار اور افادیت کھو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام بیوٹمز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سسٹنیبلیٹی کے فقدان کا خاتمہ کرکے فالو اپ کے نظام کو فروغ دیں گے تاکہ نظام میں بہتری کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے۔

نقل کے نظام کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ طلبہ اپنی قابلیت کو ثابت کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار محکمہ تعلیم میں ایڈوائزری بورڈ اور تھینک ٹینک بنانے جارہے ہیں جس سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ اس میں جدید اصلاحات لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

کرپشن کے الزامات لگائے جاتے ہیں اس سلسلے میں ہماری پالیسی واضح ہے کہ ہم معاشی شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور کرپشن کی نشاندہی کرنے کے اقدام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تعلیمی اور معاشی شفافیت کو فروغ دینا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

و عدہ کرتی ہوں اس نظام کے تمام مسائل کو اجاگر کرکے حل کرنے کی کوشش کروں گی۔ ہم عوام کو جواب دہ ہیں لیکن ہماری مدد بھی تو کی جائے تاکہ عوام تک اس کے مثبت نتائج بھی پہنچائے جاسکے۔ ہمیں مسائل کے حل کیلئے تجاویز کی ضرورت ہے۔ بے جا تنقید کے بجائے ہمیں مثبت تجاویز دئیے جائے تاکہ سب ملکر ان مسائل کے حل کیطرف قدم اٹھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *