|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2024

وزیر اعظم شہباز  شریف کا کہنا ہے کہ بطور  آئرن برادر  پاکستان نے تائیوان پر  ہمیشہ چینی مؤقف کی اصولی حمایت کی اور کرتا رہے گا۔

ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ’ون چائنا‘ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور  تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ تسلیم کرتا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے لیے پاکستان چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ تائیوان میں نام نہاد انتخابات یا خود ساختہ حکومت کی منتقلی تائیوان پر حقائق تبدیل نہیں کر سکتی۔