پشاور: لکی مروت کے گاؤں سلطان خیل لکی کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، دھمکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔
بم دھماکے کا ہدف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا قافلہ تھا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔