|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بجٹ 2024/25 کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا

اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی اور بجٹ سے متعلق محکمہ جاتی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مالی سال کی بجٹ تیاری پر 70 فیصد اہداف کے مطابق کام مکمل کرلیا گیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی بجٹ کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان،

انتظامی سیکرٹریز اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تشکیل میں کوشش رہی کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں بجٹ میں تعلیم اور صحت صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہیں بلوچستان میں بیڈ گورننس ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیاہے صوبائی حکومت کی کارکردگی جانچنے کا آغاز بجٹ کی منظوری اور عمل درآمد کی رفتار سے ہوگا

ٹینڈرنگ پراسس یکم جولائی سے شروع کریں گے اس لئے ترقیاتی منصوبوں پر یکم جولائی سے عمل درآمد صوبائی حکومت کی کارکردگی کا امتحان ہوگا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے تمام اضلاع اور تحصیلوں کا دورہ کروں گا اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت تمام افسران کو فیلڈ میں جاکر منصوبوں کا جائزہ لینا ہوگا ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ وقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ زمہ داران سے جوابدہی ہوگی وزیر اعلٰی نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو فعال کرکے گڈ گورننس کے اہداف کی جانب جائیں گے گڈ گورننس کے قیام کے لئے انتظامی سیکرٹریز سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنائیں افسران کی تقرری کے دورانیے کو تحفظ دیں گے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیڈ گورننس کے اثرات سے نوجوان طبقہ بھی متاثر ہوا اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کریں گے،

وزیر اعلٰی بلوچستان نے زور دیا کہ عوامی حکومت کے اقدامات عام بلوچستانی تک پہنچنے چاہیئں اور کوشش کی جائے کہ ائیر ایمبولینس، بینیظیر بھٹو اسکالرشپ، تعلیمی پروگرامز سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد عوام تک لائے جائیں اجلاس میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کینسر کی ادویات مریضوں تک مفت فراہمی کے منصوبے پر اسپیشل سیکرٹری صحت مجیب الرٰحمان قمبرانی اور یوتھ پالیسی 2024 کی پیش رفت کا عمل تیز کرنے پر سیکرٹری یوتھ افئیرز طارق قمر بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کی سربراہی میں بیک وقت دو ٹیمیں کام کرتی ہیں جس میں سیاسی طور پر کابینہ اراکین ، وزراء￿ اور ایم پی ایز جبکہ دوسری ٹیم افسران پر مشتمل ہوتی ہے افسران کا فرض ہے کہ وہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔


وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پولیس ایک مقدس پیشہ ہے جس میں اپنے فرائض منصبی سے انصاف ضروری ہے پولیس کے جوان اپنے طرز عمل سے عوام کے دلوں میں اپنا اعتماد بحال کریں اور بلوچستان کے عام آدمی کو گلے سے لگائیں بلوچستان پولیس کی 100ویں پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے روسٹرم سے بلٹ پروف شیشے ہٹوا دیئے اور انہوں نے روسٹرم پر نصب بلٹ پروف شیشوں سے باہر کھڑے ہو کر خطاب کیا انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آٹ پریڈ میں شامل جوانوں کے سمارٹ ٹرن آٹ اور تربیت کا اعلی معیار باعث مسرت ہے بلوچستان پولیس کٹھن حالات میں کام کر رہی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کے کئی بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کو ان کے بلوں سے نکال کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے دہشت گردی جس بھی شکل میں ہو وہ قابل مذمت ہے

وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردوں کو پڑوسی ملک کی ایجنسی “را” کی معاونت حاصل ہے جنہوں نے اپنی مذموم کاروائیوں میں معصوم افراد اساتذہ اور بہت سارے بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ لڑائی صرف ہماری فورسز کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے صوبائی حکومت دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گیھرا تنگ کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرے گی اور ہم قانون کی قوت و ریاست کی طاقت اور اللہ تعالی کی نصرت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے وزیراعلی نے اس موقع پر بلوچستان پولیس کو درپیش مسائل حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تربیت مکمل کرنے والی لیڈیز کانسٹیبلز اور نمایاں پوزیشن کی حامل کمپنی کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ امن و امان کی صبحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔ مجرموں کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کررہے ہیں صوبے میں پائیدار امن کا قیام موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اس سلسلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و دیگر معاملات کی بہتری کیلئے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

دہشتگردی اغوابرائے تاوان اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دی ہیں بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کی ایک بہت ہی اہم تاریخ ہے1963سے قبل صوبہ بلوچستان میں پولیس کا کوئی تربیتی ادارہ موجود نہیں تھا اس سے پیشتر ریکروٹس سند ھ پنجاب اور دیگر صوبوں میں ٹریننگ کیلئے جاتے تھے لیکن اب بلوچستان کو پیشہ وارانہ تربیت کی مکمل مہارت حاصل ہے اس تربیتی عمل میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے ۔

بین الاقوامی تعاون اور بلوچستان حکومت کی طرف سے خصوصی توجہ کے باعث آج اس کالج میں کئی تعمیراتی کام مکمل ہو چکے ہیں آئی جی پولیس نے اپر ،انٹرمیڈیٹ ،لوئر اورریکروٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک زبانی حلف نہیں ہے بلکہ وعدہ ہے ایک بندھن ہے اور سب سے بڑھ کر ملک سے وفاداری اور عوام کی خدمت کا ارادہ اور اعادہ ہے آئی جی پولیس نے محدود وسائل کے باوجود اچھا انتظام کرنے پر کمانڈنٹ پی ٹی سی کو شا باش دی آئی جی پولیس بلوچستان نے وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پولیس فورس کو سپورٹ کی ہیقبل ازیں وزیر اعلی بلوچستان نے پاسنگ آٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں کو شیلڈز دیں وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے پاسنگ آٹ پریڈ کی پروقار تقریب کے انعقاد پر آئی جی پولیس اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *