|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2024

کوئٹہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقلی سے متعلق منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ آئندہ دو روز میں بلوچستان کا خصوصی دورہ کریں گے اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعظم پاکستان کی بلوچستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے شمسی توانائی پر منتقلی ناگزیر ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے وفاق 40 ارب روپے کا جلد از جلد اجراء￿ کرے تاکہ ہم اپنے صوبے کے زمینداروں کے مسائل فوری طور پر حل کر سکیں

انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے اس مسئلے کا طویل المدتی حل بھی قابل تعریف ہے لیکن اس مسئلے کے فوری حل کے لیے ابھی صوبائی حکومت کو جو فنڈز درکار ہیں ان کا اجراء￿ لازمی ہے جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے کیسکو سے بجلی کی فراہمی پر مکمل انحصار کو کم کیا جا سکے گا اور سرکلر ڈیٹ میں بھی کمی آئے گی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بلوچستان ہمارے دل کے بہت قریب ہے اور ہم بلوچستان کے لیے ایسے منصوبے لانا چاہتے ہیں جس سے صوبے کی عوام مستفید ہو اور عوام کے مسائل حل ہو سکیں اجلاس میں صوبائی وزراء￿ میر شعیب نوشیروانی، علی مدد جتک رکن صوبائی اسمبلی میر اصغر رند،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔