|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ سعودی عرب نے فوری طور پر پاکستانیوں کے لیے سیاحتی ویزا کی شرائط میں نرمی کرنے کا اعلان کردیا یے۔

جہاں درخواست دہندگان اب ایک بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتے ہیں جس میں کم از کم ماہانہ کریڈٹ کی رقم 750 ڈالر یا اس کے مساوی ہونی چاہیئے۔

2023 میں سعودی عرب میں پاکستانی سیاحوں کی آمد میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا۔ سعودی عرب 2024 میں 27 لاکھ پاکستانیوں کو خوش آمدید کہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے، سعودی عرب پاکستانی مسافروں کے لیے پشاور، کوئٹہ، لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں قائم چھ تشہیر دفاتر میں سے ایک کے ذریعے سفر سے قبل ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار آسان بنا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا اس کے لیے سعودی ویزا سروس سینٹر تشہیر کے دفاتر آسان اور صارف دوست تجربہ پیش کررہے ہیں، جس میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیو میٹرک اندراج، اسٹیٹس ٹریکنگ، اور پاسپورٹ کی ترسیل شامل ہیں۔ مسافر اپنے دورے سے قبل سعودی ویزا سروس سینٹر کی ویب سائٹ پر ملاقات کا وقت طے کر سکتے ہیں۔

ویزا کے حصول کو آسان بنانے سے مزید پاکستانی مسافروں کو نہ صرف اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے ملنے اور عمرہ کرنے کی ترغیب ملے گی بلکہ انہیں سعودی عرب کی سیر کرنے کی بھی ترغیب ملے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *