|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

پاکستان اور عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کے مطابق  پاکستان میں 7 جولائی کو نئے اسلامی سال 1446  ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی  سال کا آغاز  8 جولائی اور یوم عاشور 17 جولائی کو ہو گا۔

چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

دوسری جانب یو اے ای  میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *