کوئٹہ: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب نمائندے صوبے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں بلوچستان میں صوبائی اتحادی حکومت مشاورت سے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے جامع منصوبہ بندی بنائے۔
یہ بات انہوں نے پیر کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن )کے ارکان پارلیمان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی،
ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن )کے ارکان پارلیمان کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور پارٹی عہدیداران نے شرکت کی، وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،
پارٹی کے منتخب نمائندے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کریںمنتخب نمائندے گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مشاورت سے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں۔