کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات کر دی گئی۔
56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔
جنرل جینی کیریگنن کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔
جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ فوج میں 35 سال کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے دو بچے کینیڈا کی فوج میں ہی ہیں۔