توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش جاری ہے۔ نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا آج ساتواں روز ہے۔ نیب ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت میں پیش کرے گی۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 8 روز کے ریمانڈ پر ہیں۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔